چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت وفاقی بجٹ کے حوالے سے ورچوئل اجلاس کا انعقاد

113
Bilawal Bhutto Zardari

لاہور۔14جون (اے پی پی):وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت وفاقی بجٹ 2023-24کے حوالے سے ورچوئل اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ورچوئل اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سید نوید قمر، شیری رحمان، حنا ربانی کھر اور شازیہ مری نے شرکت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے ورچوئل اجلاس کے شرکا نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے متعلق نکات کو وفاقی حکومت کے سامنے رکھا جائے گا۔