اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی زاہد ملک کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات نے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔