وزیرِ اعظم شہبازشریف نے باکو میں شہدا کی یادگار پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

147
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے باکو میں شہدا کی یادگار پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

باکو۔15جون (اے پی پی): وزیرِ اعظم شہبازشریف باکو میں آذربائیجانی شہدا کی یادگار پر گئے جہاں انہوں نے شہدا کو خرا ج عقیدت پیش کرنے کے لئے گلدستہ رکھا۔ باکو شہر کے ایگزیکٹو پاور کے سربراہ الدار عزیروف اور آذربائیجان کے نائب وزیرِ خارجہ خضر فرہادوف بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے2 روزہ سرکاری دورہ آذربائیجان کے دوران باکومیں آذربائیجان کے قومی قائد حیدر علیوف کے مزار پر بھی حاضری دی اور مزار پر گلدستہ رکھا۔