اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدر کے سابق سیکرٹری طارق نجیب نجمی کی بیٹی کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
صدر مملکت نے سابق سیکرٹری کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صاحبزادی کی کینسر کی وجہ سے وفات پر ان سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔