وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں حکومتی ٹیم اور تحریک لبیک پاکستان کی مذاکراتی ٹیم کے مابین مذاکرات کے دوسر ا دور ، 6 نکات پر اتفاق رائے ، پیٹرولیم منصوعات کی قمیتوں میں کمی لانے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں ، وزارت داخلہ

204
Ministry of Interior
Ministry of Interior

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں حکومتی ٹیم اور تحریک لبیک پاکستان کی مذاکراتی ٹیم کے مابین مذاکرات کے دوسرے دور میں گستا خانہ رسول ؐ کا غیر جانبدارانہ سپیڈی ٹرائل کرنے ، سوشل میڈیا سے گستاخانہ اور غیر مہذب مواد ہٹانے کیلئے فلٹریشن نظام لگا نے ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ 3 دفتری ایام میں امریکی حکومت کےنام خط جاری کرے گااور اُن کی وطن واپسی کے لیے حکومت مزید سنجیدہ اقدامات اٹھا نے سمیت 6 نکات پر اتفاق ہوگیا ہے ۔

وزارت داخلہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے جمعرات کو تحریک لبیک پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ دوسری ملاقات کی ۔ تحریک لبیک کے وفد میں ڈاکٹر شفیق امینی، غلام عباس فیضی، مفتی محمد عمیر الازہری، مولانا غلام غوث بغدادی اور جیلان شاہ شامل تھے ۔

ملاقات میں اتفاق ہوا کہ گستاخان رسول ﷺکا غیر جانبدارانہ اور اسپیڈی ٹرائل کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا سے گستاخانہ اور غیر مہذب مواد ہٹانے کیلئے فلٹریشن نظام لگایا جائے گا۔ مقدسات اسلام کی تضحیک کو روکنے کیلئے پہلے سے موجود ادارہ کی صلاحیت اور استعداد کو مزیدبڑھایا جائے گا تاکہ وہ اپنے کام کو موثر طریقے سے سرانجام دے سکے جبکہ کائونٹر بلاسفیمی ڈیپارٹمنٹ کے باقاعدہ قیام کی طرف قدم اٹھایا جا اٹھا نے ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ 3دفتری ایام میں امریکی حکومت کےنام خط جاری کرے گااور اُن کی وطن واپسی کے لیے حکومت مزید سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی۔

تحریک لبیک پاکستان کے خلاف پیمرا اور پی ٹی اےکے تمام نوٹیفیکیشنز کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا۔ 295 سی کے ملزمان پر 7 ATA کا اطلاق بھی کیا جائے گا۔پٹرول کی قیمتوں میں کمی لانے اور دیگر مطالبات پر مذاکرات جاری ہیں۔