بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان بپر جوائے نے بھارتی گجرات میں لینڈ فال مکمل کر لیا ہے، سینیٹر شیری رحمان

160
شیری رحمان

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان بپر جوائے نے بھارتی گجرات میں لینڈ فال مکمل کر لیا ہے، پاکستان مکمل طور تیار تھا لیکن بڑی حد تک اس سے محفوظ رہا۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طوفان کے باعث سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے سندھ میں سجاول جیسے ملحقہ ساحلی علاقے زیر آب آئے ہیں لیکن احتیاطی تدابیر کے طور پر زیادہ تر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زندگیاں بچانے کے لیے شاندار اور مربوط کوششیں کی گئیں جس پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔