نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے تین روزہ ایکسپو 12 تا 13 جولائی کو اسلام آباد میں ہو گی

222
ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے تعاون سے تین روزہ ایکسپو 12 تا 13 جولائی کو اسلام آباد میں ہو گی ۔ ایکسپو کا مقصد تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک چھت کے نیچے جمع کر کے آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کومزید موثر بنانا ہے۔این ڈی ایم آفات اور ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیزاسٹر رسک رڈکشن کے حوالے سے ایکسپو کا انعقاد کر رہا ہے ۔

ایکسپو کا مقصد باہمی تعاون،سیکھنے کا تجربہ، خیالات کا تبادلہ،تحقیق کے مقاصد کی صف بندی، ٹیکنالوجی کو اپنانا، مستقبل کی حکمت عملی سمیت ، ٹیلنٹ ہنٹ اور جدید حل تلاش کرنا ہے۔ ڈیزاسٹر رسک رڈکشن کی تقریب رونمائی سے خطاب میں چئیر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا اس وقت ہم سیلابی صورتحال سمیت سمندری طوفان بیپر جوائے سے نمبرد آزما ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے سمندری طوفان بیپر جوائے کو حوالے پیشگی اطلاع دو ماہ قبل دے دی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرکے آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار کومزید موثر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کےلئے پاکستانی ریسکیو ٹیموں نے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لئے مثالی کردار ادا کیا ۔