وزیر مملکت پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

161

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے ملاقات کی اور گرین فیلڈ آئل ریفائنری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

فریقین کی جانب سے اگلے ایک سے دو ماہ میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور پرنس عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی عظیم قیادت کی بدولت یہ منصوبہ ممکن ہو سکا۔