سوتی دھاگا کی برآمدات میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر57 فیصد کااضافہ

76
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):سوتی دھاگا کی برآمدات میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر57 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی میں سوتی دھاگا کی برآمدات سے ملک کو100 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجواپریل کے مقابلہ میں 57 فیصدزیادہ ہے،

اپریل میں سوتی دھاگا کی برآمدات کاحجم 64ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا، جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سوتی دھاگا کی برآمدات سے ملک کومجموعی طورپر737 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگا کی برآمدات سے ملک کو1.113 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں رواں سال مئی میں سوتی دھاگا کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔