اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):کٹلری کی برآمدات میں ایک سال کے دوران 22.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق کٹلری کی برآمدات میں گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں سال مئی کے دوران 22.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال مئی کے دوران 1.12ارب روپے کی کٹلری برآمد کی گئی جبکہ رواں برس مئی میں برآمدات 22.7فیصد اضافے کے ساتھ1.37ارب روپے تک پہنچ گئیں۔