ایس ایچ او صدر جہلم اور ان کی ٹیم کی کارروائی،رینٹ پر گاڑی لے کر واپس نا کرنے والا ملزم گرفتار

210
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

جہلم۔ 19 جون (اے پی پی):ایس ایچ او صدر جہلم عرفان جیلانی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرکےرینٹ پر گاڑی لے کر واپس نا کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا اورواجبات سمیت گاڑی برآمد کرلی ہے، ایس ایچ اونے کارروائی کرتے ہوئے رینٹ پر گاڑی لے کر واجبات سمیت گاڑی واپس نا کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے،

ملزم محمد رضوان نے شہری سے گاڑی رینٹ پر لے کر امانت میں خیانت کی، واپسی کے مطالبہ پر گاڑی سمیت رینٹ واپس نا کیا،صدر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی ہے ،یاد رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر جہلم میں گاڑی چوری کا مقدمہ درج ہے۔