اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):پاکستان میں ٹیکس کے نظام کوڈیجیٹل بنانے اوراس میں انسانی مداخلت کو کم کرنے کے لئے اقدامات کے سلسلہ جاری ہے اوراس سے نہ صرف ٹیکس کی بنیاد میں وسعت ہورہی ہے بلکہ ٹیکس گزاروں کوبھی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ یہ بات فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور اقوام متحدہ کے سماجی اوراقتصادی کمیشن برائے ایشیاء وبحرالکاہل یونیس کیپ کے زیراہتمام 3 روزہ …
پاکستان میں ٹیکس کے نظام کوڈیجیٹل بنانے اوراس میں انسانی مداخلت کو کم کرنے کے لئے اقدامات کاسلسلہ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):پاکستان میں ٹیکس کے نظام کوڈیجیٹل بنانے اوراس میں انسانی مداخلت کو کم کرنے کے لئے اقدامات کے سلسلہ جاری ہے اوراس سے نہ صرف ٹیکس کی بنیاد میں وسعت ہورہی ہے بلکہ ٹیکس گزاروں کوبھی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ یہ بات فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور اقوام متحدہ کے سماجی اوراقتصادی کمیشن برائے ایشیاء وبحرالکاہل یونیس کیپ کے زیراہتمام 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ایف بی آر کے حکام نے بتائی۔ کانفرنس کا موضوع پاکستان میں ٹیکسوں کی ڈیجیٹلائزیشن رکھا گیاہے جس میں ٹیکس اورڈیجیٹلائزیشن کے ملکی اوربین الاقوامی ماہرین شریک ہیں۔
ایف بی آر کے ڈائریکٹرجنرل آٹومیشن عبدالواحد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس کے عمل میں آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پوائنٹ آف سیل نظام سمیت کئی اقدامات کئے گئے ہیں، پی اوایس کے تحت اب تک ہزاروں ری ٹیلرز کو رجسٹرڈ کیاگیاہے، ان ریٹیلیرز سے حاصل کردہ سیلزٹیکس ازخود ایف بی آر کومنتقل ہوتا ہے لگ بھگ 9000 سے زیادہ نے ایف بی آر، پوائنٹ آف سیل سسٹم (پی او ایس) کے تحت رجسٹریشن کرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عبدالواحد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے ملک کے ٹیکس نظام کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ سگریٹ، چینی اور کھاد سمیت بڑے ٹیکس شعبوں میں ٹریک اینڈٹریس نظام لاگو کردیا گیاہے اورآنیوالے دومہینوں میں سیمنٹ کے شعبہ میں بھی یہ نظام لاگو ہوگا۔ ممبر ایڈمنسٹریشن اینڈ ہیومن ریسورس سید ندیم رضوی نے ایف بی آر کے ساتھ تعاون پر یونیس کیپ کاشکریہ اداکیا اورکہ اس سے پاکستان میں ٹیکس کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مددملیگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی ڈیجیٹلائزیشن سے معیشت کودستاویزی بنانے کی کوششوں میں بھی مددملے گی ۔
انہوں نے کہاکہ عالمی رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف بی آر چار اہم منصوبوں پرعمل پیراہے جس میں ٹریک اینڈ ٹریس ، پوائنٹ آف سیل ، ڈیجیٹل انوائسنگ اور ڈیٹا کا تجزیہ، اور سنکرونائزڈ ودہولڈنگ ایڈمنسٹریشن اینڈ پیمنٹ سافٹ ویئر شامل ہیں۔
ایف بی آر نے تمام ڈیجیٹل اقدامات کو ایک پلیٹ فارم پرلانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیجیٹل انشئییٹو بھی قائم کیا ہے۔سید ندیم رضوی نے امیدظاہرکی کہ کانفرنس کے شرکاء اپنے ممالک میں ٹیکسوں کے ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق قیمتی آراء فراہم کریں گے ۔ کانفرنس 22 جون تک جاری رہے گی۔








