وزیراعظم کی سپیشل اولمپکس میں 4 تمغے حاصل کرنے والے سیف اللہ سولنگی کی تعریف، سیف اللہ سولنگی نے باقی دستے کے لیے راستہ روشن کر دیا ہے، شہباز شریف کا ٹویٹ

143
Muhammad Shahbaz Sharif
Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپیشل اولمپکس میں سیف اللہ سولنگی کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان نے چارتمغوں کے ساتھ ریکارڈبک میں جگہ بنالی ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستانی سیف اللہ سولنگی نے برلن میں حیرت انگیز طور پر چار تمغوں کے ساتھ ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی ہے۔اس نے باقی دستے کی پیروی کے لیے راستہ روشن کر دیا ہے۔واضح رہے کہ سیف اللہ سولنگی نے سپیشل اولمپکس میں پاکستان کے لیے دو گولڈ میڈلز سمیت 4 تمغے جیتے ہیں۔