26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںمحکمہ زراعت کی کاشتکاروں کومون سون کے دوران کپاس کی فصل پر...

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کومون سون کے دوران کپاس کی فصل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔21جون (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد نے کپاس کے کاشتکاروں کومون سون کے دوران کپاس کی خصوصی حفاظت کی ہدایت کی ہے۔

آری کے ترجمان نے کہا کہ 24گھنٹے سے زیادہ وقت تک بارش کا پانی کپاس کے کھیت میں کھڑارہنے سے فصل کی نشوونما رک جاتی ہے اور 48گھنٹے تک پانی کھڑارہنے سے پودے مرجھانا شروع ہوجاتے ہیں لہٰذا کپاس کے کاشتکار فصل کو مون سون کی بارشوں اور زیادہ پانی کے نقصان سے بچانے کیلئے کھیت میں کھڑاپانی فوری کسی نچلے کھیت میں نکال دیں اور اگر قریب ہی کماد یا چارے کی فصل موجود ہو تو اضافی پانی ان کھیتوں میں ڈا ل دینا چاہیے تاکہ کپاس کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے کپاس کے کھیت سے پانی نکالنا ممکن نہ ہو تو کھیت کے ایک طرف لمبائی کے رخ کھائی کھود کر پانی اس میں جمع کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ معمولی سی توجہ کاشتکاروں کو مالی نقصان سے بچاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی بہتر فصل کے حصول اور مناسب نشو ونما کیلئے مقررہ کھادوں کا بر وقت استعمال اور جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی ضروری ہے جبکہ فصل میں مفید کیڑوں سے دشمن کیڑوں پر کنٹرول کرنا بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس میں کرائی سوپرلا اور ٹرائیکوگراما کے کارڈ لگا کر مفید کیڑوں کی تعداد بڑھا کر نہ صرف فصل کے دشمن کیڑوں کومؤثر طور پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے ماحول کو آلودہ ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نباتاتی جوئیں سفید مکھی تھرپس اور دیگر رس چوسنے والے کیڑوں کی پہچان ضروری ہے تاکہ ان کا بروقت تدارک کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کھیت سے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور پودوں کی بہتر نشوونما کیلئے مناسب کھادوں کا استعمال و اجزائے صغیرہ زنک، بوران، میگنیشیم سلفیٹ کا سپرے وائرس کے اثرات کو ختم کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کر کے معاشی حد کو مد نظر رکھ کر سپرے مشین میں ہالوکون نوزل لگا کر پودوں کے ہر حصے پر صبح و شام سپرے کیا جائے تاکہ بہتر پیداوار اور صحت مند فصل حاصل ہوسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=370397

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں