آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی ووسطی اور شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، شمال/مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ، محکمہ موسمیات

113

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی ووسطی اور شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، شمال/مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا ہے جبکہ کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مظفر آباد 17، راولاکوٹ4، مالم جبہ15، بالاکوٹ12 اورسیدوشریف میں5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارتکی رپورٹ کے مطابق دالبندین49، نوکنڈی 48اورسبی میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔