پاکستان بزنس فورم کا درآمدات پر پابندی اٹھانے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم، بندرگاہوں پر پھنسے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز فوری ریلیز ،ترجمان پی بی ایف

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):مرکزی ترجمان پاکستان بزنس فورم زینب جتوئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے انڈسٹری کو سپورٹ ملے گی اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا …

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):مرکزی ترجمان پاکستان بزنس فورم زینب جتوئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے انڈسٹری کو سپورٹ ملے گی اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی۔ اسٹیٹ بینک نے جاری سرکلر میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں۔

امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ زینب جتوئی نے کہا کہ پاکستان بزنس فورم کا مطالبہ تھا کہ حکومت فوری درآمدات کھولے اور ہم اس فیصلے پر حکومت کے مشکور ہیں۔