پاک قازقستان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور 26 جون کو آستانہ میں ہوگا، ترجمان دفترخارجہ

181
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) کا دوسرا دور 26 جون کو آستانہ، قازقستان میں ہوگا جس میں دونوں فریقین دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا جائزہ لیں گے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری(افغانستان اور مغربی ایشیا)سید احسن رضا شاہ پاکستان کی قیادت کریں گے جبکہ جمہوریہ قازقستان کے نائب وزیر برائے خارجہ امور کنات تمیست قازقستان کی قیادت کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مشاورت کے دوران دونوں فریق سیاسی، تجارتی، اقتصادی، رابطوں، سائنس اور ٹیکنالوجی، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لیں گے تاکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے اور دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت(بی پی سی) کا افتتاحی اجلاس 28 فروری2020 کو اسلام آباد میں منعقد ہواتھا۔