چیلنجز کا سامنا کرنےکیلئے معاشی استحکام اہم کردار ادا کرتا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی

93
Faisal Karim Kundi

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ملک کا معاشی استحکام اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ حکومتیں معاشی حالت کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کوششیں کرتی ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا اصل مقصد حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعدمقررہ وقت پرانتخابات کرانا ہے۔مخلوط حکومت کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کو کمزور معیشت کی وجہ سے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔