اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )منگل کو پنجاب، اسلام آباد ،خطۂ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی اورمشرقی بلوچستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں / آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش/ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا ، شمالی/مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں / آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (ایئرپورٹ 255، لکشمی چوک 241، پانی والا تالاب 236، قرطبہ چوک 230، گلشن راوی 213، نسٹر ٹاؤن 202، اقبال ٹاؤن 178، سٹی 172، تاج پورہ 165، جیل روڈ 163، جوہر ٹاؤن 155، گلبرگ 130، مغل پورہ 126، چوک ناخدا 125، سمن آباد 120، فرخ آباد 115، اپر مال 103، سیالکوٹ (سٹی 89، ایئرپورٹ 76)، اسلام آباد (ایئرپورٹ 77، سٹی 56)، جہلم، 67، جہلم 58، منگلا 56، راولپنڈی (چکلالہ 55)، گجرات 54، منڈی بہاؤالدین 53، گوجرانوالہ 45، مری 39، چکوال 38، فیصل آباد 32، اٹک 30، سرگودھا سٹی 19، حافظ آباد 12، ڈی جی خان، اوکاڑہ 08، فیصل آباد (علامہ اقبال کالونی 06، ڈوگر بستی 12،
مدینہ ٹاؤن 15، جی ایم اے واٹر ورکس 10، گلشن کالونی 02)، بھکر، جوہر آباد 02، خیبرپختونخوا میں مردان 81، بنوں 41، پشاور ایئرپورٹ 37، بالاکوٹ 36، کاکول 25، پشاور سٹی 22، باچا خان ایئرپورٹ 20، چراٹ 11، پتن 11، دیر 08، مالم جبہ، سیدو شریف 03، ڈی آئی خان ایئرپورٹ، لوئر دیر 02، پاراچنار 01، کشمیر میں راولاکوٹ 40، مظفر آباد (سٹی 33، ایئرپورٹ 25)، گڑھی دوپٹہ 21، کوٹلی 18، بلوچستان میں بار خان 33، خضدار 26، ژوب 18 لسبیلہ، اورماڑہ، کوئٹہ 02، قلات، سمنگلی 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 05، گلگت میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین 45، سبی اور جیکب آباد میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔