21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںگوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے...

گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔27جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر کاشتکاروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکار پنیری کی فصل کا روزانہ معائنہ کریں اور کیڑوں کے تدارک کےلئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار پنیری منتقل کرنے سے پہلے اچھی طرح آبپاشی کریں تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہوجائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصل کمزورہونے کی صورت میں ایک پاویوریا کھاد فی مرلہ استعمال کریں تاکہ پنیری صحت مند رہتے ہوئے بہتر بڑھوتری کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزیدمعلومات یارہنمائی کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=371546

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں