ویلنگٹن ۔ 8 جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے کورے اینڈرسن کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں 27 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ اینڈرسن نے 41 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دس چھکے شامل تھے، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔