قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے عید الاضحی کی نماز پی اے ایف ایئربیس سمنگلی کوئٹہ میں ادا کی

245
قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے عید الاضحی کی نماز پی اے ایف ایئربیس سمنگلی کوئٹہ میں ادا کی

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے جمعرات کو عید الاضحی کی نماز جامع مسجد پی اے ایف ایئربیس سمنگلی کوئٹہ میں ادا کی۔

قائم مقام صدر نے ا س موقع پر عوام کے ساتھ ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔قبل ازیں اپنے پیغام میں قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔