اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):قائم مقام صدر پاکستان محمد صادق سنجرانی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمتکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں نفرت کے خلاف متحد ہونے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔
اپنے ٹویٹ میں قائم مقام صدر پاکستان محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سویڈن میں ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہوں، بطور مسلمان ہم تمام مذاہب کے احترام کو برقرار رکھتے ہیں اور آزادی اظہار کی آڑ میں اس عمل کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، آئیے ہم نفرت کے خلاف متحد ہو جائیں اور دنیا بھر میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں