آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے لئے خوشخبری ہے،وزیر اعظم کی سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا ہے، احسن اقبال

120
پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ذر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہے،فائیو ایز معیشت کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی حیثیت رکھتا ہے،احسن اقبال

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے لئے خوشخبری ہے،وزیر اعظم کی سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا،آئی ایم ایف معاہدہ ہمارے معاشی چیلنجز کی مرہم پٹی ہے،معیشت کو مستقل بیرونی امداد کے چنگل سے نکالنے کے لئے محنت کرنا ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فریم ورک میں ہمارے معاشی مسائل کا مستقل حل موجود ہے۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ برآمدات، ڈیجیٹل پاکستان، آبی و خوراک کی سکیورٹی، سستی توانائی اور مساویانہ و پائیدار ترقی قومی اہداف ہیں۔2035 تک پاکستان ون ٹری لین ڈالر اکانومی بن سکتا ہے، ہمارے نوجوان ایٹمی طاقت سے بڑی قوت ہیں۔ انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ سے روپیہ مستحکم ہو گا، بیرونی سرمایہ کاری آئیگی اور مہنگائی قابو میں آئےگی۔