وزیراعظم کے کوآرڈینیٹرخواجہ احمد حسان سے لیگی کارکنان ،سابق چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز کی ملاقاتیں

104
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹرخواجہ احمد حسان سے لیگی کارکنان ،سابق چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز کی ملاقاتیں

لاہور۔ 01 جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹرخواجہ احمد حسان سے عید الاضحی کے تیسرے روز بھی مسلم لیگی کارکنان ،سابق چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور کونسلرز نے ایوان اقبال آفس لاہور میں ملاقاتیں کیں،

اس موقع پرمسلم لیگی عہدیداران نے خواجہ احمد حسان کوعید کی مبارکباد دی،مسلم لیگ (ن ) کے کارکنا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر و زیراعظم محمد شہباز شریف خود شہر لاہو رمیں جاری صفائی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے اورساتھ ساتھ اس کی رپورٹس لیتے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر صفائی آپریشن ماضی کی طرح آلائشوں باقیاتِ کو بروقت علاقوں سے اٹھانے پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔خواجہ احمد حسان نے کہا کہ48 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں باقیاتِ کو ڈبنگ سائٹس پر پہنچایا گیا ،یہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اورعملہ صفائی کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے ۔

ملاقات کرنے والوں میں سابق چیئرمین سجاد ربانی، چوہدری عبد الغفور،حیدر جٹ ،حافظ میاں محمد ایاز، عبدالرحمن، چوہدری منہاج الدین ،چوہدری مولا داد، نوید صوفی، سردار بہادر خان، محمد عمر ،عمیر خان نیازی، چوہدری محمد سبحانی، ناظم شوکت اور محمد اکبر سمیت دیگر کارکنان شامل تھے ۔