زندہ قومیں اپنے شہداء کی یادگاروں کا احترام اور حفاظت کرتی ہیں، خواجہ محمد آصف

154
وزیر اعظم نے پوری دنیا کے سامنے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ پیش کیا،وزیر اعظم نے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دے کر قوم کی ترجمانی کی، خواجہ محمد آصف
وزیر اعظم نے پوری دنیا کے سامنے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ پیش کیا،وزیر اعظم نے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دے کر قوم کی ترجمانی کی، خواجہ محمد آصف

سیالکوٹ۔ 01 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شہداء ملک و قوم کی بقاء اور سلامتی کے ضامن ہیں، زندہ قومیں اپنے شہداء کی یادگاروں کا احترام اور حفاظت کرتی ہیں اور جو قومیں اپنے شہیدوں کو فراموش کردیں ان کی بقاء کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیوار سیالکوٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ محمد اقبال،سابق میئر توحید اختر کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دیوار سیالکوٹ کو نشان حیدر حاصل کرنے والے شہداء سے منسوب کرنے کا مقصد نئی نسل کو قوم کے محسنوں سے روشناس کروانا ہے اور شہداء اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

دیوار سیالکوٹ پر نشان حیدر حاصل کرنے والے بہادر شہداء کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، چوک علامہ اقبال میں تعمیر کی جانے والی یادگار پر شہداء کی تصاویر کے ساتھ جنگی محاذ ، جہاں انہوں نے جام شہادت نوش کیا تھا ، کی نہایت خوبصورتی اور مہارت سے منظر کشی بھی کی گئی ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے شہریوں سے اپیل کی کہ ان کی پاک فوج سے والہانہ عقیدت اور وابستگی کو دیکھتے ہوئے دیوار سیالکوٹ کو شہداء کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور اب شہریوں کی زمہ داری کہ وہ اس یادگار کی حفاظت بھی کریں۔