میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانوں کانذرانہ پیش کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

203

کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں ایف سی کے میجر اور نائیک کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہےکہ میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانوں کانذرانہ پیش کیاہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میجر ثاقب حسین شہید اور ان کی ٹیم نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں پسپا کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بیش بہا قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

دہشت گردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بلوچستان کے عوام اپنی فورسز کے شانہ بشانہ ہیں ۔وزیراعلیٰ نے شہدا کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار اورشہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔