انقرہ ۔4جولائی (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانس میں ہونے والے فسادات کا ذمہ دار ادارہ جاتی نسل پرستی اور اسلاموفوبیاکو قرار دے دیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ فرانس میں ہونے والے واقعات کی جڑ اس ذہنیت کی بنیاد پر تعمیرکردہ سماجی ڈھانچہ ہے،جن تارکین وطن کو الگ بستیوں میں رہنے پرمجبورکیا جاتا ہے اورجن پر منظم طریقے سے ظلم کیا جاتا ہے، ان میں سے زیادہ تر مسلمان ہیں۔
انہوں نے فرانسیسی حکام کو خبردار کیا کہ وہ اس کا نوٹس لیں کیونکہ سڑکیں انصاف کے حصول کا ذریعہ نہیں بن سکتیں۔