وزیراعظم شہبازشریف کا خیبرپختونخوا میں آندھی و بارش اور درخت گرنے سے 3 افراد کی موت پر رنج وغم کا اظہار

95
شہباز شریف

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی): وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں آندھی و بارش اور درخت گرنے سے 3 افراد کی موت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو متاثرین کی بھرپور مدد اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شانگلہ میں 2افراد اور کرک میں ایک خاتون کی وفات پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ۔وزیراعظم نے زخمی ہونے والے افراد سے بھی ہمدردی کا اظہار اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔