ویانا۔6جولائی (اے پی پی):پٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل ھيثم الغيص اکتوبر میں پہلی بار روس کا دورہ کریں گے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپیک کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے بین الاقوامی فورم رشیئن انرجی ویک میں شرکت کے لیے روس کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ …
سیکرٹری جنرل اوپیک اکتوبر میں روس کا دورہ کریں گے

مزید خبریں
ویانا۔6جولائی (اے پی پی):پٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کے سیکرٹری جنرل ھيثم الغيص اکتوبر میں پہلی بار روس کا دورہ کریں گے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اوپیک کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے بین الاقوامی فورم رشیئن انرجی ویک میں شرکت کے لیے روس کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ماسکو میں 3روزہ رشیئن انرجی ویک 11اکتوبر سے شروع ہو گا جس میں 70ایوینٹس منعقد ہوں گے اور 270سے زائد مقررین شرکت کریں گے۔








