اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکائونٹ کااجرا کردیا ۔
بی آئی ایس پی کے تحت سماجی تحفظ اکائونٹ کے اجرا کی تقریب جمعہ کو منعقد ہوئی ۔ تقریب میں وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب، وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال 3 لاکھ نئے افراد کو پروگرام میں شامل کیا جائےگا۔ سماجی تحفظ اکائونٹ سے پروگرام میں شفافیت آئے گی۔ بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ افراد بینک کے اکائونٹ ہولڈر ہوں گے۔