اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہبازشریف نے حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کوان کے 24ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالک جان شہید نے کارگل کی جنگ میں اپنی بے مثال جرأت وبہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا ۔
جمعہ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لالک جان شہید نے کارگل کی جنگ میں بے مثال جرأت وبہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا ،ناردرن لائٹ انفینٹری کے اس جانباز مجاہد نے انتہائی مشکل حالات میں مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کہ قوم اپنے شہدا اور ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ،شہدا اور غازی ہمارے سر کا تاج اور ملک وقوم کی سلامتی کا فولادی حصار ہیں ۔وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلند ی اوراُن کے اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔