اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس پیر کو ہوگا

137
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی): اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اورفوری انعقاد پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس پیر کو ہوگا۔

جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی قیادت میں الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس 10 جولائی بروز پیر کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس میں اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اور انتخابات کے فوری انعقاد پر غور کیا جائے گا۔