اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی ،بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی،سب سے زیادہ بارش نگر پارکر82، ڈہلی 80، اسلام کوٹ 59،چھاچھرو41، ڈپلو 11، مٹھی 7، کراچی ( ڈی ایچ فیز 23، جناح ٹرمینل 13 ، فیصل بیس 14، یونیورسٹی روڈ ، اولڈ ائیرپورٹ 10، گلشن معمار 8، کورنگی 5، قائد آباد ، گلشن حدید 3،سعدی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن 3، ناظم آباد، نارتھ، کراچی، صدر ایک )، بدین 25،میرپورخاص 10، ٹھٹہ، سانگھڑ 2، ناروال 31، بہاولنگر 14، لاہور ( ائیرپورٹ 5 ، مظفرآباد 6 ،گڑھی دوپٹہ 3، گوپس، گلگت 4، بگروٹ، ہنزہ 3، کاکول 21، سیدو شریف 15 بالاکوٹ، تخت بھائی 11،کالام 9، پٹن 5، پارہ چنار اور بالائی دیر میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔اتوار کو ریکارڈکئےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی، خیر پور، دادو اوردالبندین میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔