اسلام آباد/تاشقند۔9جولائی (اے پی پی):ازبکستان میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل ہفتہ کو رات 8 بجے اختتام پذیر ہو گیا اور شام 5 بجے تک 70 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے تقریبا 13ً.46 ملین ووٹ کاسٹ کئے ۔ازبکستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کھلے اور رات8 بجے بند ہوئے، کل 10,784 پولنگ سٹیشنوں قائم کئے گئے تھے، جن میں …
ازبکستان کے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل، ٹرن آئوٹ 70 فیصد سے زائد رہا

مزید خبریں
اسلام آباد/تاشقند۔9جولائی (اے پی پی):ازبکستان میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل ہفتہ کو رات 8 بجے اختتام پذیر ہو گیا اور شام 5 بجے تک 70 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز نے تقریبا 13ً.46 ملین ووٹ کاسٹ کئے ۔ازبکستان کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کھلے اور رات8 بجے بند ہوئے، کل 10,784 پولنگ سٹیشنوں قائم کئے گئے تھے، جن میں ازبکستان سے باہر 39 ممالک کے56 پولنگ سٹیشنز بھی شامل ہیں اور پولنگ بند ہونے تک انتخابی ڈیوٹی جاری رہی، شہریوں کو مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے تک ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا۔ ازبکستان میں انتخابات کو درست تسلیم کرنے کے لیے ٹرن آئوٹ کی حد 33 فیصد ہے۔ نتائج کا اعلان کل یا پرسوں متوقع ہے۔
حتمی ٹرن آئوٹ کی تعداد بعد میں مرکزی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔ سی ای سی کے اعدادو شمار کے مطابق صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد تقریبا ً19.5 ملین ہے۔ چار امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور ازبکستان کے صدر کے لیے امیدواروں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے الوگ بیک انایاتوف، ازلی ڈیپ پارٹی سے شوکت مرزیوئیف، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے روباخون محمودوا اور ازبکستان کی ایکولوجیکل پارٹی سے عبدالشکور ہمزائیوف شامل ہیں۔
جمہوریہ ازبکستان کے موجودہ صدرشوکت مرزیوئیف کا تعلق تاجروں اور کاروباری افراد کی تحریک سے ہے جو خود بھی ازبکستان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے امیدوار ہیں نے تاشقند میں پولنگ اسٹیشن نمبر 59 کا دورہ کیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ پولنگ کے وقت پولنگ سٹیشن میں موجود ایک شہری کاکرامون کلداشیف نے "اے پی پی "سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں موجودہ صدر شوکت مرزیوئیف کو ووٹ دے رہا ہوں کیونکہ انہوں نے ازبکستان میں معیشت اور گورننس کو بہتر کیا ہے۔ اب ان کا منشور سیاحت کو فروغ دینا اور ازبکستان کے لوگوں کے لیے تعلیمی مواقع کو بڑھانا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ہمارے ملک کو معاشی اور سفارتی طور پر عالمی سطح پر مضبوط بنائیں گے۔








