پی ٹی آئی کے میڈیا سیل نے سوشل میڈیا پر پیالی میں طوفان پیدا کر رکھا ہے، پی ٹی آئی نے سی پیک کے ساتھ کیا سلوک کیا اس کی یہ جھلک ہے، احسن اقبال

140
Federal Minister for Planning Professor Ahsan Iqbal

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے میڈیا سیل نے سوشل میڈیا پر پیالی میں طوفان پیدا کر رکھا ہے، پی ٹی آئی نے سی پیک کے ساتھ کیا سلوک کیا اس کی یہ جھلک ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر بےبنیاد، بھونڈے اور مضحکہ خیز الزام لگانے پر انہیں کس سے میڈل ملا؟ ملتان-سکھر موٹروے سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جسے چین کی نگرانی میں اس کی اسٹیٹ کارپوریشن نے چین سے براہ راست ادائیگی پر سستی ترین فنانسنگ پر عالمی معیار پر تعمیر کیا۔ کیا چین جیسا برادر ملک ان بھونڈے اور جھوٹے الزام کا حقدار تھا؟ اس پر چین کی سرکاری کمپنی کو وفاقی وزیر کے خلاف بیان جاری کر کے تردید کرنا پڑی، ایسی کئی مثالیں ہیں۔