ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی مینز سنگلز کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

119

لندن۔11جولائی (اے پی پی): رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ ، ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز ،روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف ،ڈنمارک کے ہولگر رونے،اٹلی کے جینک سنر ،روس کے آندرے روبلوف ،روس کے ہی رومن صفیولین اور امریکا کے کرسٹوفر یوبینکس اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔

نوویک جوکووچ نے اپنے مسلسل تیسرے اور مجموعی طور پر آٹھویں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹائٹل کے لئے کوشاں ہیں۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ روسی حریف آندرے روبلوف سے ہوگا۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے پولینڈ کے حریف ٹینس کھلاڑی ہوبارٹ ہرکاز کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے اطالوی حریف میٹیو بیریٹینی کو مات دی ۔ڈینش ہولگر رونے نے پری کوارٹر فائنل میچ میں بلغارین حریف کھلاڑی گیریگور دیمتروف کو شکست دی ۔ روسی کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف نے جمہوریہ چیک کے جیری لاہیچکا کو پری کوارٹر فائنل پچھاڑا۔امریکا کے کرسٹوفر یوبینکس نے سخت مقابلے کے بعد یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو اپ سیٹ شکست دے دوچار کیا۔

اطالوی کلاڑی جینک سنر نے چوتھے رائونڈ میں کولمبین حریف کھلاڑی دانیال الٰہی گیلان ریوروس کو شکست دی اور ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔روس کے ہی رومن صفیولین نے کینیڈین حریف کھلاڑی ڈینس وکٹورووچ شاپووالوف کو ہرا کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔ روس کے آندرے روبلوف نے حریف قزاخستان کے الیگزینڈرببلک کو ہرایا۔