ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے 24 ویں ایڈیش کا آغاز (کل) سے تھائی لینڈ میں ہو گا

90
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے 24 ویں ایڈیش کا آغاز (کل) سے تھائی لینڈ میں ہو گا

راولپنڈی۔11جولائی (اے پی پی):ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے 24 ویں ایڈیش کا آغاز (کل)بدھ سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہو گا ۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کی 4 رکنی ایتھلیٹکس ٹیم شرکت کرے گی جن میں شجر عباس ، عبدالمعید ، محمد یاسر اور ایشا عمران شامل ہیں ۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق شجر عباس 100 اور 200 میٹر ریس میں حصہ لیں گے ۔ عبدالمعید 200 اور 400 میٹر ریس، محمد یاسر جولین تھرو جبکہ ایشا عمران 200 اور 400 میٹر ریس میں حصہ لیں گی ، پانچ روزہ چیمپئن شپ 16 جولائی کو اختتام پذیر ہو گی ۔