اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):لوہے اور سٹیل کی درآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 12.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران لوہے اور سٹیل کی درآمدات میں 12.8 فیصد کمی ہوئی ہے ۔
مئی 2022 کے دوران 46.2 ارب روپے کا لوہا اور سٹیل درآمد کیا گیا جبکہ مئی 2023 کے دوران درآمدات کا حجم 40.3ارب روپے رہا ۔ اس طرح لوہے اور سٹیل کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 12.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔