کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر کا بھکارن کے ساتھ ہاتھا پائی اور بدتمیزی کے واقع کا نوٹس، فوری تحقیقات کا حکم

104
مانسہرہ

راولپنڈی ۔12جولائی (اے پی پی):کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی انفورسمنٹ برانچ، کنٹونمنٹ ایکٹ اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مصروف شاہراؤن ، تجارتی مراکز اور فوجی تنصیبات کے اردگرد غیر مجاز سرگرمیوں اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیشہ ور بھکاریوں کو ہٹانے کے حوالہ سے باقاعدگی سے آپریشن کرتی ہے، 10 جولائی کو اسی مہم کے دوران متعلقہ عملہ کی بدانتظامی اور بھکاریوں کے جارحانہ طرز عمل اور مزاحمت کی وجہ سے پشاور روڈ (اے ایف آئی سی کے بالمقابل) پر ایک بھکارن کے ساتھ ہاتھا پائی اور بدتمیزی کا ناخوشگوار واقع پیش آیا،

کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر عمران گلزار نے مذکورہ واقع کا انتہائی سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے ، دریں اثناء متعلقہ عملہ کو نہ صرف معطل کر دیا گیا ہے بلکہ ان کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، مزید برآں مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام اور سدباب کے لئے موجود جامع حکمت عملی اور طریقہ کار کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔