سہ افریقی ممالک کا دورہ ،ایرانی صدر آج کینیا روانہ ہوں گے

تہران ۔12جولائی (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج( بدھ کو)افریقی ممالک کینیا، یوگینڈااور زمبابوے کے3 روزہ دورے کا آغاز کرتے ہوئے کینیا روانہ ہوں گے ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ کے علاوہ ملک کی اہم کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں ۔دورےکے دوران ابراہیم رئیسی تینوں ممالک کے صدور سے ملاقات کریں گے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان …

تہران ۔12جولائی (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج( بدھ کو)افریقی ممالک کینیا، یوگینڈااور زمبابوے کے3 روزہ دورے کا آغاز کرتے ہوئے کینیا روانہ ہوں گے ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی صدر کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ کے علاوہ ملک کی اہم کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں ۔دورےکے دوران ابراہیم رئیسی تینوں ممالک کے صدور سے ملاقات کریں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس دورے کو ایک نیا موڑ قرار دیا جو افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو تقویت دے سکتا ہے۔انہوں نےکہا کہ ایران اور تین افریقی ممالک کے درمیان تعلقات مشترکہ سیاسی نظریات پر مبنی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ11سال میں کسی بھی ایرانی صدر کا افریقہ کے کسی ملک کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔