سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے شروع ہوگا

158
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو شروع ہو گا

گال۔13جولائی (اے پی پی): سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم،گال میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو روزہ ورام اپ میچ کے علاوہ 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دو روزہ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 16 جولائی سے گال میں ہوگا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک سنہالی سپورٹس کلب، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ پاکستان ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔