انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 19 جولائی سے مانچیسٹر میں شروع ہو گا

117
President Trophy Grade
President Trophy Grade

مانچیسٹر۔15جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 19 جولائی سے مانچیسٹر میں شروع ہو گا ، مہمان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

برمنگھم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 2 وکٹوں اور لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 43 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ لیڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 27 سے 31 جولائی تک لندن میں کھیلا جائے گا ۔