لاہور۔ 15 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال ہفتہ کو استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر گئے،انہوں نے جہانگیر ترین کے بھائی عا لمگیر ترین کی وفات پر ان سے تعزیت کی ،
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ( ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھو کھر بھی ان کے ہمراہ تھے۔وفاقی وزراء نے عالمگیر ترین (مرحوم) کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ بڑے حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔آمین