بارکھان،قلات اور خضدار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

181
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کوئٹہ۔ 17 جولائی (اے پی پی):بلو چستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہےتاہم بارکھان،قلات اور خضدار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیا دہ درجہ حرارت بلو چستان کے علا قے دالبندین اورنوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔وادی کوئٹہ اور گرد نواح میں موسم شدید اور خشک رہے گا کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرات 23جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 42، تربت 40،قلات 34،گوادر 34،جیونی 33میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے کہا کہ بلو چستان کے میدانی اور ساحلی علا قے میں موسم شدید گرم جبکہ قلا ت ڈویژن اور مشرقی بلو چستان میں بعض مقامات پر تیزآندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔