مسلم لیگ (ن) طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی حادثاتی موت پر ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،وزیراعظم کا ٹویٹ

180
محمد شہباز شریف
قصور کے عوام نے نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر اپنی مہر تصدیق ثبت کی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کےجواں سال بیٹے کی حادثاتی موت کے ناقابل بیان غم کی اس گھڑی میں مسلم لیگ (ن) ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کے جواں سال بیٹے کی کار حادثے میں موت کا سن کر دکھ ہواہے۔ والدین کے لئے بچے کو کھونے سے زیادہ دل کو دہلا دینے والی کوئی چیز نہیں ہوتی ۔ناقابل بیان غم کی اس گھڑی میں میرادل چوہدری طارق اور ان کے سوگوار خاندان کےساتھ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعظم نے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی روح کو سکون دے۔