چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قائد ایوان و قائد حزب اختلاف کا ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

153
چین کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات فخر کا باعث ہیں، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نےسابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے فرزند کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات کو بلند کرے اور غمز دہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی مرحوم عنزہ فضل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ د ینے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔