یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا پاکستان کے دو روزہ دورہ پر اسلام آبادپہنچ گئے

219
وزیر خارجہ بلاول بھٹو

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا پاکستان کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو اسلام آبادپہنچ گئے۔ 1993 میں پاکستان اور یوکرین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد یہ یوکرین کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ پہنچنے پر یوکرائن کے ہم منصب کا استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں ایک پودا بھی لگایا۔

پاکستان اور یوکرین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ توقع ہے کہ یوکرین کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔