اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے قطر کے شاہی خاندان کے بزرگ شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم الثانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نےامیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی