ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس جیت لی

152
ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس جیت لی
ڈنمارک کے نامور سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ راسموسن

پیرس۔24جولائی (اے پی پی): ڈنمارک کے نامور سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 2023 جیت لی۔ٹیم جمبو ویزما کے 26 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے نہ صرف ٹورڈی فرانس کا 110 واں ایڈیشن اپنے نام کیا بلکہ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع بھی کیا۔

یواے ای ٹیم ایمرٹس کی نمائندگی کرنے والے سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر دوسرے اور یواے ای ٹیم ایمرٹس کی ہی نمائندگی کرنے والے برطانوی سائیکلسٹ ایڈم یٹس تیسرے نمبر پر رہے۔

تین ہفتوں تک جاری رہنے والی اس ریس کے 21 ویں اور آخری مرحلے میں بیلجیم کے سائیکلسٹ جورڈی میس فاتح رہے تاہم مجموعی برتری بنیاد پر ریس کا ٹائٹل ٹیم جمبو ویزما کی نمائندگی کرنے والے 26 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے جیت لی۔26 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے کہا ہے کہ وہ فرانس ٹورڈی کا 2023 کا ایڈیشن جینتے پر بہت خوش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریس کے تمام 21 مراحل سے بہت لطف اندوز ہوا۔ ٹیم جمبو ویزما کے فاتح سائیکلسٹ کا ریس میں چھٹے مرحلے سے جوناس ونجیگارڈ راسموسن یلو جرسی کا قبضہ برقرار رہا جو 21 ویں مرحلے تک برقرار رہا۔